کم کام کر کے زیادہ کامیاب ہو

دوستو اس کائنات میں اللہ تعالی نے کچھ ایسے قانون بنائے ہیں جو عام انسان کی آنکھ نہیں دیکھ سکتی. اور اگر اسے عام انسان کی آنکھ دیکھ لے تو وہ انسان اپنی زندگی میں ترقی کر جاتا ہے. میں آپ کو ایسا قانون بتانے جارہا ہوں جس کا نام 80/20 Principle ہے. پہلے میں آپ کو ایک آدمی کی کہانی سناتا ہوں.

ایک آدمی تھا جس کا نام Vilfredo Pareto تھا. وہ اپنے کالج میں Income Distribution کےمتعلق پڑھ رہا تھا اور کچھ تجربات بھی کررہا تھا.  ایک تجربے میں اسے ایک بات بتا چلی. اسے پتہ چلا کہ اس دنیا کی زیادہ تردولت صرف چند لوگوں کے پاس ہے. صرف 20 فیصد لوگ ہی دنیا کی 80فیصد دولت اور زمین رکھتے ہیں. Vilfredo Pareto نے اور بھی زیادہ تجربات کیے جس سے اس نے ایک قانون بنادیا جسے  80/20 Principle کہتے ہیں. اس قانون کے مطابق آپ کے موبائل فون کے اندر جتنے بھی نمبر ہیں ان نمبرز میں سے آپ صرف 20 فیصد لوگوں کے ساتھ ہی زیادہ تر رابطہ کرتے ہو اور 80 فیصد لوگوں کے ساتھ صرف کام پڑنے پرہی رابطہ کرتے ہو. ہماری ایک بہت ہی غلط سوچ ہے کہ ہم جتنی محنت کریں گے ہمیں اس کا اتنا ہہی پھل ملے گا. لیکن اس قانون کے مطابق ہم 20 فیصد محنت کر کے  80 فیصد نتائج حاصل کر سکتے ہیں. اس قانون کے مطابق آپ 20 فیصد پڑھ کے 80 فیصد نمبر حاصل کر سکتے ہو. آپ کو صرف اس قانون کو استعمال کرنے کا طریقہ آنا چاہیے. جیسے ہی دوسرے سائنس دانوں کو اس قانون کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے بھی اس کے اوپر اور زیادہ تجربات کرنا شروع کر دیے. پھر ان کو پتہ چلا کہ یہ قانون تو ہر جگہ ہی کام کرتا ہے. 

 

مثال کے طور پر اس دنیا کے 20فیصد لوگ اس دنیا کا 80 فیصد پیسہ لے کر بیٹھے ہوئے ہیں. اس دنیا کی 20 فیصد زمین 80 فیصد پھل اور اناج دیتی ہے. اس دنیا کے 20 فیصد روڈز  کے اوپر 80 فیصد ٹریفک ہوتی ہے.اس دنیا کے 20 فیصد شرابی دنیا کی 80فیصد شراب پی جاتے  ہیں.آپ اپنے 20 فیصد کپڑے 80 فیصد ٹائم پہنتے ہو.اس دنیا کے 20 فیصد سائنسدان دنیا کی 80 فیصد چیزوں کو ایجاد کرتے ہیں. اسی طرح یہ قانون ہر جگہ استعمال ہوتا ہے. لیکن انسانی سوچ بالکل غلط سوچتی ہے. انسانی سوچ یہ کہتی ہے کہ جتنی محنت کرو اتنا اس کا پھل لے لو. 

آپ کو اپنی کتابوں کے بھی وہ اسباق یاد کرنے ہیں جن میں سے زیادہ پیپر آتا ہے. آپ صرف 20فیصد اسباق پرغور کرو اور ان کو اچھے طریقے سے یاد کرو تو دیکھنا آپ کا جو رزلٹ ہوگا وہ 80 فیصد ہی آئے گا. اس کا بہترین حل پچھلے پانچ سالہ  سوالیہ پرچے بھی ہو سکتے ہیں کچھ اہم سوالات بھی ہو سکتے ہیں. آپ 80 فیصد چیزوں کو چھوڑ دو جو پیپروں کے اندر نہیں آتی. آپ ان 20 فیصد چیزوں کو اچھے طریقے سے یاد کرو جو کہ پیپروں میں آتی ہی آتی ہیں. آپ کے جاننے والوں کو یہ لگے گا کہ آپ بہت زیادہ ذہین ہیں. لیکن آپ صرف80/20 Principle کا استعمال کر کے زیادہ نمبر لے سکتے ہو. 

اور اب باری آتی ہے لڑکیوں کے معاملے میں 80/20 Principle کی. میرا ایک دوست ہے اس کی 12 گرل فرینڈز ہیں. جب میں اس سے پوچھتا ہوں کے یار اتنی زیادہ لڑکیاں کیوں رکھی ہیں؟ تو مجھے کہتا ہے کہ جتنی زیادہ لڑکیاں اتنا زیادہ پیار. لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ کسی ایک لڑکی کو خوش نہیں رکھ پاتا. ایسی صورتحال میں لڑکیوں کی تعداد 80 فیصد پر چلی گئی ہے اور پیار کی مقدار 20 فیصد پر آ چکی ہے. اگر وہ لڑکیوں کی تعداد 20فیصد کرے گا تو پھر یہ پیار 80 فیصد ہوگا. 

آپ نے  بس کرنا یہ ہے کہ آپ نے زندگی کے ہر معاملے میں وہ 20فیصد تلاش کرنا ہے. وہ 20فیصد ہے کیا؟ جب آپ کو وہ 20 فیصد مل جائے تو آپ نے اس کے اوپر بہت زیادہ محنت کرنی ہے. آپ کو اس کے بدلے میں 80 فیصد ہی نتائج دیکھنے کو ملیں گے. فرض کریں کہ کوئی آدمی فروٹ کی ریڑھی لگاتا ہے. اگر اس کے اوپر 80 فیصد کام کرے گا یعنی کے ریڑھی کے اوپر اچھی سی چھت بھی ڈال دے اور وہ ریڑھی  کے اوپر سپیکر بھی لگا لے  پھر مالٹے کا جوس بنانے کے لیے مشین، چھری مطلب کے تمام اوزار بھی اکٹھے کر لے. وہ سارے 80 فیصد کام کر لے لیکن جوس بنانے کے لیے مالٹے  نہ لے تو پھر اس80 فیصد کا کیا فائدہ. اسی لئے آپ کو صرف 20فیصد پر کام کرنا ہے. اور اس کے اوپر خوب محنت کرنی ہے. اور کامیاب ہو جانا ہے. 

One thought on “کم کام کر کے زیادہ کامیاب ہو

  • April 8, 2022 at 5:54 am
    Permalink

    Dear gentlemen!
    Sensitive touch rasprekrasnoy girls will flow through your body, dipping in depth boundless the ocean pleasure. In the quiet slip, donating your skin kisses, prelestress envelops the warmth of one's body. You will be surprised at, which sea bliss today it is possible to feel fromnude massage in Midtown.
    In school sensual massage women will hold erotic 4hands massage. Similar swedish massage, as in principle, and relaxation, influences on some area human body, this give a chance male gain strength.
    And while, french massage and not violates practically any prohibitions, for the reason it's not about sexual contact.
    The energy massage inSoho it today skill give away bliss. The Soapy massage – on the influence on clients is meant practically unlimited available opportunities actions on bodily, and consequently, and psychoemotional state of health friends.

    О чем писать в блог 141 тема для статей

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *