زومبی پر ٹاپ 3 موویز
دوستو میں آپکو zombies پر بنی 3 زبردست موویز كےبارے میں بتاؤنے جارہا ہوں جس کو دیکھ کر آپ کو بہت مزہ آئیگا.
مووی نمبر 1: Train to Busan 2016
دوستو 2016 میں zombies پر بننے والی اِس مووی كے اندر ایک آدمی سکون كے ساتھ ایک کمپنی میں مینجر ہوتا ہے. اس آدمی کی ایک بیٹی ہوتی ہے. اور اس لڑکی کی سالگرہ ہوتی ہے. وہ لڑکی اپنی سالگرہ پر ماں سے ملنے کی ضد کرتی ہے. اس کی ماں بوسان سٹی میں رہتی ہے ، لیکن اس کا باپ نہیں مانتا کیونکہ ان دونوں کی طلاق ہو چکی تھی. آپ تو جانتے ہیں كے بچے ضد کرکے بات منوا لیتے یہں. اسی طرح سے وہ بچی بھی بات منوا لیتی ہے. لیکن یہ بات منوانا اس کو مہنگا پر جاتا ہے. کیونکہ ان کو نہیں پتہ ہوتا كے جس ٹرین میں ہم جا رہے ہے ، اس ٹرین كے سبھی لوگ zombies میں بدلنے والے ہیں. اور وہ zombies جو انسان بچ گے ہے ان کو کاٹ كے کھانے والے ہیں. جیسے ہی وہ ٹرین میں داخل ہوتی ہے انسانzombies میں بدلنا شروع ہو جاتے ہیں. جو لوگ zombies كے وار سے بچ جاتے ہیں وہ اپنے آپکو ٹرین كے الگ دیببے میں بند کر دیتے ہیں.
ٹرین میں اک لڑکی آتی ہے جو بری طرح زخمی ہوتی ہے. دیکھنے سے ایسا لگتا ہے جیسے اسکو کسی نے کٹا ہوا ہے. جب ٹرین ہوسٹس کی اس لڑکی پر نظر آتی ہے تو وہ اسے فرسٹ ایڈ دینے كے لیے جاتی ہے . لیکن رستے میں ہی ، وہ لڑکی پوری طرح سے zombie بن جاتی ہے وہ اس ٹرین ہوسٹس کو کاٹ لیتے ہے. جسکی وجہ سے ٹرین ہوسٹس زومبیی بن جاتی ہے اور لوگوں کی طرف آنے لگتی ہے تو لوگ ڈرتے ہوئے ٹرین كے آخر والے بوکس کی طرف بھاگتے ہیں. جہاں پر انسان موجود ہوتے ہیں. وہ اپنی بیٹی کو لیکر پیچھے والے دیبے کی طرف بھاگتا ہے اور ٹرین ہوسٹس ٹرین میں موجود مسافروں کو كھانا شروع کر دیتی ہے. جو راستے میں ہی zombies بنانا شروع ہو جاتے ہیں. جس کی وجہ سے ٹرین میں خون خرابا شروع ہو جاتا ہے .لوگ جب نیوز چینل دیکھتے ہیں توپورے ملک کا یہی حال ہوتا ہے. جس کی وجہ سے ٹرین ڈرائیور کہتا ہے کا اب ٹرین کو لیکر بوسان جانا پڑے گا کیوں كے بوسان وہ تھا جہاں zombies موجود نہیں تھے. جب ٹرین بوسان کی طرف جاتی ہے تو رستے میں کچھ ٹریک بند ہوتے ہیں. جس کی وجہ سے ٹرین کو واپس موڑ دیا جاتا ہے اور ٹرین میں موجود zombies کو الگ دیبے میں بند کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور zombies دروازہ توڑ کر باہر آنا چاہتے تھے تو پِھر ٹرین ڈرائیور اس بوکس کو ٹرین سے الگ کرنے کی کوشش کرتا ہے. لیکن ناکام رہتا ہے. بعد میں ٹرین ایک اسٹیشن پر رکتی ہے لوگ ڈر کے مارے باہر نکلنے لگتے ہے آگے پہلے سے zombies موجود ہوتے ہیں جو ان کو کھانے کا انتظار کر رہے ہوتے ہیں لوگ ان کو دیکھ کر ڈر جاتے ہیں اور ٹرین کی طرف واپس بھاگتے ہیں اور اک دوسرے سے الگ ہو جاتے ہیں. وہاں ٹرین کے ڈرائیور کو zombies كھانا شروع کر دیتے ہیں. دوستوں باقی میں اور آپ کو کچھ نہیں بتاؤں گا ورنہ آپ کا مزہ خراب ہو جائے گا باقی آپ خود ہی مووی دیکھنا آپ کو بہت مزہ آئے گا.
مووی نمبر 2: Resident Evil
اِس مووی كے اندر راکون سٹی كے نیچے اک بہت بڑی بہت ہی بڑیResearch Lab بنی ہوتی ہے جسکا نام the hive ہوتا ہے . اِس لیب کو امبریلا کارپوریشن چلاتی ہے. امبریلا کارپوریشن دُنیا کی سب سے بڑی تجارت کرنے والی کمپنی ہوتی ہے. سارے كے سارے لوگ امبریلا کارپوریشن کی بنائی چیزیں استعمال کرتے ہیں. دوستوں اس كے اندر genetically modified T virus بنایا جاتا ہے. لیکن اِس وائرس کو اک چور چوری کر لیتا ہے اور ہائیٹ كے اندر پلا دیتا ہے. اس كے اندر لوگ zombies میں بدلنا شروع ہو جاتے ہیں. Artifical Inteligence System جس کو The Red Queen کہتےہیں. جب ریڈ کوئین کو پتہ چلتا ہے كے وائریس پھیل گیا ہے تو ریڈ کوئین hive کو ہر طرف سے بند کر دیتا ہے ، اور جتنے بھی لوگ اندر ہوتی ہیں ان سب کو مار دیتی ہے.
اس كے بعد امبریلا کارپوریشن کی ٹیم ایک ویران میشن پر پہنچ جاتی ہے وہاں پر ایک لڑکی ہوتی ہے جسکا نام Alice ہوتا ہے. Alice کو کچھ نہیں پتہ ہوتا وہ کون ہے کہاں سے آئی ہے. وہ سب کچھ بھول چکی ہوتی ہے ، وہاں پر امبریلا کارپوریشن کی ٹیم کو اِس لڑکی كے ساتھ ایک اور لڑکا بھی ملتا ہے جو اپنے آپ کو ایک پولیس آفیسر بتاتا ہے ، لیکن جب اسے اسکا آئی ڈی کارڈ مانگا جاتا ہے تو وہ کہتا ہے کے میں ابھی نیو ٹرانسفر ہوا ہوں . اب یہ سارے لوگ hive کی طرف جاتے ہیں یہ چیک کرنے كے اس میں کیا ہوا تھا ، جب یہ ٹرین سے جا رہے ہوتے ہیں تو رستے میں ان کو ایک اور آدمی ملتا ہے جو ٹرین میں چھپا ہوتا ہے. اس کی بھی یاداشت گئی ہوتی ہے پھر امبریلا کارپوریشن كے commandos کی ٹیم ان کو بتاتی ہے کی وہ لڑکی اور آدمی دونوں امبریلا کارپوریشن کی پروٹیکشن اور hive کی حفاظت کرنے کا کام کرتے تھے لیکن ان کے ساتھ کیا ہوا یے نہیں پتا.
جب یہ اندر پہنچتے ہیں تو وہاں پر ریڈ کوئین جو 1 کمپیوٹر ہوتا ہے وہ ان کو بھی مارنے کی کوشش کرتا ہے. سارے كے سارے لوگ جو پہلے وہاں پر مر گئے تھے وہ zombies میں بدل کر حملہ کر دیتے ہیں.؛ اور ان میں سے بھی تقریبا سارے لوگ ہی مر جاتے ہیں. بڑی مشکل سے ایک لڑکی بچ كے نکل پاتی ہے اِس مووی كے ٹوٹل 6 پارٹس ہے ، اور ساتواں پارٹ نومبر 2021میں آ رہا ہے .
مووی نمبر 3:World war z
دوستو اِس مووی میں Former UN agent جسکا نام Gairi land ہوتا ہے. وہ اور اس کی بِیوِی Philadelphia ٹریفک میں پھنسے ہوتے ہیں اور وہاں پر یہ دیکھتے ہیں كے ہر طرف لوگ بھاگ رہےہیں.کسی کو نہیں پتہ كے کیا ہُوا ، ہر طرف عجب ماحول ہوتا ہے. بعد میں پتہ چلتا ہے كے zombies نے اِس سٹی پر حملہ کر دیا ہے. جب zombies کسی ایک انسان کو کاٹ لیتے ہیں. تو دوسرا انسان بھیzombie بن کر دوسروں کو کاٹنا شروع کر دیتا ہے. پوری کی پوری سٹی میںzombies ہی zombies ہوتے ہیں. Garry lens وہاں سے بھاگ جاتا ہے اسکے بعد Jersey كے اندر ایک اپارٹمنٹ میں پناہ لے لیتا ہے وہاں پر پہلے سے ہی ایک کپل ہوتا ہے اور انکا اک بیٹا بھی ہوتا ہے جسکا نام Tony ہوتا ہے. پِھر بعد میں انہیں وہ اپارٹمنٹ چھوڑ کر بھاگنا پڑتا ہے جس میں انکا بیٹا تو بچ جاتا ہے لیکن وہ کپل انفیکٹڈ ہو جاتے ہیں. اور zombie میں بَدَل جاتے ہیں .