ٹاپ 3 بہترین آف لائن گیمز
میں ابھی آپ کو تین ایسی Games بتانے جارہا ہوں جن کو آپ بغیر انٹرنیٹ کے کھیل سکتے ہیں. دوستو ویسے تو فارغ ٹائم کے اندر آپ اپنے ٹائم کا بہت اچھے سے استعمال کر سکتے ہو لیکن اگر آپ زیادہ ہی فارغ رہتے ہو تو یہ بھی آپ کے لئے اچھا نہیں ہے .آپ کو اپنے آپ کو کچھ نہ کچھ چیزوں میں مصروف رکھنا چاہیے کیونکہ اگر آپ مصروف نہیں رہو گے تو آپ کے mind میں بے شمار برے خیال آنا شروع ہو جائیں گے. جس طرح دوستو آپ نے یہ تو سنا ہی ہوگا کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے اس لئے اپنے دماغ کو شیطان کے گھر کو بننے سے بچانے کے لیے آپ Games کا سہارا لے سکتے ہیں دوستو یہ تینوں Games آپ کو پلے سٹور سے بالکل فری مل جائیں گی.
گیم نمبر1: Plant vs. Zombies
ویسے تو یہ گیم 2009 میں ریلیز کی گئی تھی اتنی پرانی ہونے کے باوجود بھی یہ گیم آف لائن Games کی لسٹ میں آج بھی سب سے اوپر ہے. اس گیم کا concept بہت زیادہ دلچسپ ہے آج کل ہم لوگوں نے اپنے گھر کے باہر اپنی حفاظت کے لیے کتے رکھے ہوتے ہیں. گھر کے مالک نے بہت سارے پودے یعنی کے plants لگائے ہوتے ہیں بہت سےzombies گھر کے مالک کے اوپر attack کرنے کی کوشش کرتے ہیں. کیونکہ وہ مالک کو کھانا چاہتے ہیں اور اس مالک کے پلانٹ zombies سے لڑتے ہیں. اور دوستوں اس گیم کے اندر آپ نے لڑائی لڑنی ہوتی ہے. اس گیم کے اندرالگ الگ 49 اقسام کے پودے اور 26 اقسام کےzombies ہوتے ہیں. آپ نے plants لگانے ہوتے ہیں اور وہ plant پھر zombies سے لڑتے ہیں ہیں اگرzombies نا مرے اورplant کے قریب آ جائیں تو وہ پودوں کو کھا جاتے ہیں اور اس کے بعد گھر کے اندر داخل ہو جاتے ہیں اور مالک کو بھی کھا جاتے ہیں. اس گیم کے اندر 50 Levels ہوتے ہیں.
گیم نمبر2: Geometry Dash
یہ ایک geometric shapes پر بنی game ہے. جس کا Full Version Paid ہے. لیکن آپ اس کا Lite Version کھیل سکتے ہو جو کہ بالکل free ہے .اس گیم میں ایک cube ہوتا ہے جس کو آپ نے اپنی انگلیوں کی مدد سے control کرنا ہوتا ہے. اگر آپ نے غلطی کے ساتھ بھی shape کو touch کر دیا تو آپ کیgame بالکل شروع سے start ہو گی جتنے levels پورے کر چکے ہو وہ سارے ختم ہو جائیں گے اور یہ چیز اس game کو دنیا کی مشکل ترین games کی لسٹ میں شامل کر دیتی ہے .لیکن اس گیم کے دو modes ہے ایک practice اور دوسرا actual mode اس کے اندر گیم ایک دم شروع سے start ہو تی ہے Practice Moodمیں آپ کدھر مرتے ہوں گے وہیں سے start ہوتی ہے لیکن actual moodمیں آپ جہاں بھی مرو گےgame شروع سے ہی start ہوتی ہے. یہ گیم اتنی زیادہ مشکل ہے کہ ایک مہینے تک لگاتار کھیلنے کے باوجود میں صرف تیسرے level تک ہی پہنچ پایا لیکن اتنی زیادہ Attractive Game ہے کہ آپ easily گھنٹوں تک اس game کو کھیل سکتے ہو اس کے علاوہ ہر ایکstage پر تین coins ہوتے ہیں جو hidden ہوتے ہیں اور ان کو پکڑنا کافی مشکل کام ہے.
گیم نمبر3: Mekorama
دوستو یہ ایک puzzle گیم ہے جس کے اندر آپ بہت سارے levels کو کھیل سکتے ہو ہر ایک puzzle کے اندر آپ کو ایک الگ destination تک پہنچنا ہوتا ہے .اور اس منزل پر پہنچنے کے لئے آپ کے سامنے بہت ساری puzzles ہوتی ہے جن کو آپ نے solve کرنا ہوتا ہے اور اپنی منزل پر پہنچ جانا ہوتا ہے.