یہ کام کرو لوگ آپ کو پسند کریں گے۔
دوستو اگر ایک دن میں ایک انسان 10 لوگوں کو ملے اور دس لوگوں میں سے 8 لوگ اسے پسند کریں تو اسے ہم Likeable Person کہہ سکتے ہیں. جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے. ہو سکتا ہے کہ آپ ایک Likeable انسان ہوں اور آپ کو پتہ بھی نہ ہو. ایک وہ انسان جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے اور ایک وہ انسان جس سے لوگ دور رہنا ہی پسند کرتے ہیں ان دونوں میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے. وہ شخص جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے اسے آگے آنے کے زیادہ مواقع دیے جاتے ہیں. ابھی میں آپ کو کچھ Likeable لوگوں کی بہت زیادہ ملتی جلتی عادتوں کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں. جس کے بعد آپ یہ دیکھ سکتے ہو کہ آپ بھی ایک Likeable Person ہو یا پھر نہیں. ہو سکتا ہے کہ آپ ایک Likeable Person ہو اور آپ کو پتہ ہی نہ ہو. میں آپ کو 8 علامات بتانے جارہا ہوں ان میں سے اگر 5 علامات آپ کے اندر پائی جاتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اخلاقی طور پر بہت اچھے انسان ہو.اور اگر 7 سے8 علامتیں آپ کے اندر پائی جاتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ لوگ آپ کو بہت زیادہ آپ کو پسند کرتے ہیں. اور آپ کے اردگرد رہ کرخوشی محسوس کرتے ہیں.
عادت نمبر 1: You Make A Great First Impression
دوستوں تصور کریں کہ آپ کسی نئی جگہ پر جاتے ہو. اور آپ وہاں کسی آدمی سے ملتے ہو تو آپ سب سے پہلے اس کی کس چیز کو دیکھو گے؟ ظاہری بات ہے آپ سب سے پہلے اس کے حلیے کو ہی دیکھو گے. آپ نا ہی اس کے رویے کو دیکھو گے اور نہ ہی اس کی کسی اور چیز کو دیکھو گے لیکن آپ صرف اس کے کپڑوں سے اور اس کی شکل سے ہی اس کی شخصیت کا اندازہ لگا رہے ہو گے. زیادہ تر لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں اس طرح نہیں کرنا چاہیے لیکن زیادہ تر لوگ کرتے بھی اسی طرح ہی ہیں. اگر آپ بھی کسی کے پاس پہلی دفعہ جاتے ہیں تو وہ آپ کے کپڑوں سے آپ کی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگانا شروع کر دیتا ہے. دوستو بہت سارے تجربوں کے بعد یہ فیصلہ نکلا ہے کہ اگر آپ کسی بھی جگہ پر جاتے ہو یا کسی انسان سے ملتے ہو تو وہ آپ کے رویے کو نہیں دیکھے گا وہ صرف آپ کے کپڑوں سے اور آپ کے حلیہ کو دیکھ کر ہی آپ کہ متعلق رائے قائم کرے گا.
عادت نمبر 2: You Show Positive Emotions
دوستوں انسانوں کی فطرت کچھ اس طرح ہے کہ جب ان کے ساتھ کوئی اچھا کرتا ہے تو یہ بھی ان کے ساتھ اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں. اور اگر ان کے ساتھ کوئی برا کرتا ہے تو یہ بھی ان کے ساتھ برا ہی کرتے ہیں. لیکن ایک Likeable انسان کے ساتھ جو اچھا کرتا ہے تو وہ ان کے ساتھ بھی اچھا ہی کرتا ہے. لیکن اس کے ساتھ جو برا کرتے ہیں تو Likeable انسان اس کے ساتھ بھی اچھا ہی کرنے کی کوشش کرتا ہے. بہت ہی کم لوگوں کے اندر یہ چیز پائی جاتی ہے. اگر آپ کے اندر بھی اس طرح کی چیز ہے تو یقینا آپ بہت زبردست انسان ہو. جو کسی وقت میں کچھ بھی کر سکتا ہے. جو کسی وقت بھی کسی بھی انسان سے کوئی کام بھی نکلوا سکتا ہے. اور آگے والا انسان چاہ کر بھی اسے نا نہیں کر سکتا. دوستوں آپ سامنے والے سے جس چیز کی توقع کرتے ہو وہی اس کے لئے کرنا شروع کردو. مثال کے طور پر اگر آپ چاہتے ہو کہ سامنے والا آپ کی عزت کرے تو آپ اس کی عزت کرنا شروع کردو. اگر آپ چاہتے ہو کہ وہ آپ کے ساتھ نفرت کرے تو آپ بھی اس کے ساتھ نفرت کرنا شروع کردو.
عادت نمبر 3: You Are Not Always Perfect
دوستوں یہ ایک سچائی ہے کہ کوئی بھی انسان ہر کام کے اندر ماہر نہیں ہوسکتا. دوستوں ہوسکتا ہے کہ آپ کا دوست جس کام کے اندر اچھا ہو وہ چیز آپ سے بالکل بھی نہ ہوتی ہو. اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ جس کے اندر آپ اچھے ہو وہ چیز آپ کے دوست سے نہ ہوتی ہو. مثال کے طور پر ایک بندر درخت کے اوپر چڑھنے کے لیے تو بہت اچھا ہے لیکن سمندر کے اندر تیرنے کے لئے تو بالکل بھی اچھا نہیں ہے. اسی طرح ایک مچھلی پانی کے اندر تیرنے کے لئے تو بالکل ٹھیک ہے لیکن درخت کے اوپر چڑھنے کے لئے تو بالکل بھی نہیں. اسی لئے ایک انسان کے طور پر آپ کے اندر کوئی نہ کوئی غلطی تو لازمی ہوگی. اگر آپ اس غلطی کو جلدی مان لیتے ہیں اس کا اقرار جلدی کر لیتے ہیں یہ اس چیز کی نشانی ہے کہ آپ ایک Likeable انسان ہوں.
عادت نمبر 4: آپ لوگوں کو ان کے بارے میں باتیں کرنے دیتے ہیں
دوستو 2012 میں سائنسدانوں نے تجربہ کیا. انہوں نے کچھ انسانوں کو لیا اورFMRI مشین کے اندر ڈال کر ان کے دماغ کے اوپر بہت نظر رکھی. اور ان سے انہی کے بارے میں کچھ سوال پوچھے. سائنسدانوں نے اس چیز کا خیال رکھا کہ وہ انسان سے جو بھی سوال پوچھیں گے وہ کسی اچھی چیز کے متعلق ہی ہوں گے. اس سوال کے بعد سائنسدانوں کو پتہ چلا کہ دماغ کے اندر وہ حصے جو ہمیں جیت کا احساس دلاتے ہیں وہ زیادہ کام کر رہے تھے. اس کا مطلب یہ ہے کہ جب بھی کوئی انسان آپ کو اپنے بارے میں کچھ بتا رہا ہوتا ہے تو اپنے اندر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوتا ہے.
عادت نمبر 5: You Have A Good Sense Of Humor
دوستو اگر آپ انسانوں کو اچھے طریقے سے ہنسا دیتے ہیں تو اس کے بہت زیادہ chances ہیں کہ آپ Likeable انسان ہوں. دوستو دوسروں کو ہنسانا بھی ایک مہارت ہے.
عادت نمبر 6: You Are Highly Empathetic
اگر آپ ایک Likeable انسان بننا چاہتے ہیں. ایسے انسان بننا چاہتے ہیں جسے ہر کوئی پسند کرے. تو آپ نے صرف ایک چھوٹا سا کام کرنا ہے. آپ نے دوسروں کو ہمدردی دینا شروع کر دینی ہے. دوستو ریسرچرز کے مطابق اگر کسی کمپنی کا مینیجر اپنے سٹاف کے ساتھ بہت زیادہ ہمدرد ہے تو وہ کمپنی اپنے طے شدہ حدف تک بہت جلدی پہنچ جاتی ہے.
عادت نمبر 7: دوسروں کی ہاں میں ہاں ملا نا
دوستو اگر آپ کی دوسروں کی ہاں میں ہاں ملانے کی عادت ہے تو اس چیز کے بہت زیادہ چانسز ہیں کہ لوگ آپ کو پسند کرتے ہیں. دوستو ایک جاپانی ریسرچ کے مطابق اگر کوئی انسان کسی دوسرے انسان کی ہاں میں ہاں ملاتا ہے تو اس چیز کے 40 فیصد چانس ہیں کہ سامنے والا اسے ضرور پسند کرے گا. اور اگر اس کی ہاں میں ہاں نہیں ملاتا بلکہ صرف وہ گردن ہلا کر ہاں کا اشارہ کرتا ہے تو اس کے 20 فیصد چانسز ہیں کہ اگلا بندہ اسے پسند کرے گا.
عادت نمبر 8: Ask A Lot Of Question
دوستو اگر آپ کو کوئی بات بتا رہا ہو یا کسی چیز کے بارے میں کچھ کہہ رہا ہو تو اگر آپ اس چیز کے متعلق اس سے سوال کرتے ہیں تو اس کے 80 فیصد چانسز ہیں کہ وہ بندہ آپ کو پسند کرے گا. اسی لیے اگر آپ کو کبھی کوئی اپنے بارے میں بتا رہا ہوں تو آپ اس کی باتوں میں ہی سے کوئی سوال نکالیے اور اس سوال کر دیجیے وہ اس سے بہت متاثر ہوگا.
اگر یہ 8 کی 8 علامتیں آپ کے اندر پائی جاتی ہیں تو آپ خوش ہو جائیں. آپ ایسے انسان ہیں جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے. اور لوگ آپ کے ساتھ رہنا بہت پسند کرتے ہیں. مستقبل میں بھی آپ جس سے بھی بات کریں گے وہ آپ کو بہت پسند کرے گا. اور اگر صرف ان میں سے 2 پوائنٹ ہی آپ کے اندر پائے جاتے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ آپ ان پر کام کریں تا کہ لوگ آپ کو بھی پسند کریں.