اعتماد اور خود اعتمادی کو کیسے بڑھایا جائے
آپ اس وقت امیر ہیں یا غریب ، آپ پرھے لکھے ہیں یا ان پڑھ، آپ student ہیں یا business man، آپ کے پاس کچھ ہے یا نہیں ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر آپ کے پاس confidence نہیں ہے تو آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہے. آپ نا تو کسی کو کوئی بات اچھے طریقے سے سمجھا سکتے ہیں، اور نا کسی کی بات اچھے سے سمجھ سکتے ہیں. اب آپکو اندازہ ہوگیا ہوگا کے confidence ہمارے لیے کتنا ضروری ہے.اگر آپ ایک confident انسان ہیں تو لوگ دوسروں کی نسبت آپ کے زیادہ قریب رہنا پسند کریں گے، لوگ آپ کو دیکھنا پسند کریں گے ، آپ سے بات کرنا پسندکریں گے.لوگ آپ کی body language کو پسند کریں گے. اور اگر آپ کے اندر confidence نہیں ہے تو کوئی بڑی بات نہیں میں آپ کو ایسی techniques بتانے جارہا ہوں جس سے آپ بہت confident ہو جاؤ گے.
پھلے ہم یہ جان لیتے ہیں کے confidence کم کیسے ہوتا ہے. Confidence کے کم ہونے میں ہمارے معاشرے اور ہمارے دوستوں کا بہت زیادہ کرداد ہوتا ہے. اور اسی طرح confidence کے زیادہ ہونے میں بھی ہمارے معاشرے اور ہمارے دوستوں کا بہت کرداد ہوتا ہے . جب بھی آپ کوئی کام پہلی دفعہ کر رہے ہو مثال کے طور پر آپ کسی اسٹیج پر جاتے ہو اور پہلی دفعہ کچھ بولتے ہو تو کچھ لوگوں نے آپ کا مذاق اڑانا شروع کردیا. اس وجہ سے آپ کا confidence بہت کم ہو جائے گا. ایسی صورتحال میں آپ دوبارہ کبھی پھر کوشش نہیں کرو گے کہ وہاں جاکر کچھ بولا جائے. لیکن اگر آپ وہاں ان دوستوں کے ہنسنے پر ان کو جواب دیتے ہو وہ پھر ہنستے ہیں. آپ پھر سے ان کو جواب دیتے ہو تو آپ کا confidence اتنا زیادہ ہوجاے گا کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے. لیکن اگر آپ وہاں سے واپس آتے ہو اور بیٹھ جاتے ہو تو آپ کا confidence ساری زندگی کے لیے کم ہوکر رہ جائے گا.
اب نظر ڈالتے ہیں کے confidence کو کیسے بڑھایا جا سکتا ہے؟
پوائنٹ 1: I Am Best
اس چیز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ نے تکبر کرنا ہے. آپ نے بس یہ سمجھنا ہے کہ میں بہت اچھا ہوں باقی بھی ٹھیک ہیں. لیکن میں زیادہ بہتر ہوں. مطلب کے آپ نے اندرونی طور پر اپنے آپ کو بڑا سمجھنا ہے. آپ نے اپنی عزت خود کرنی ہے. میں نے بہت جگہوں پر دیکھا ہے کہ لوگ اپنے آپ کو ہی برا بھلا کہ رہے ہوتے ہیں. وہ اپنی عزت نہیں کرتے اسی لیے تو کوئی اور ان کی عزت نہیں کرتا.اگر آپ چاھتے ہو کے دوسرے لوگ آپکی قدر کریں تو اپنی قدر، اپنی عزت خود کرنا شروع کردو پھر دوسروں سے امید کرنا کے وہ آپکی عزت کریں گے.
پوائنٹ 2: Acupressure Point Of Confidence
ہمارے جسم کے بہت سارے ایسے حصے ہوتے ہیں کہ اگر ہم ان کو چھوتے ہیں تو ہمارے دماغ میں مختلف کیمیکلز بنتے ہیں. جن کی وجہ سے مختلف کام ہوتے ہیں.مطلب کے confidence کا زیادہ ہونا stress کا بڑھنا وغیرہ وغیرہ بہت سے کام ہوتے ہیں. ان میں سے ایک کام ایسا ہے جو ہمارے confidence کے لیے ہے.ہمارے دائیں ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی جسے پنجابی میں ہم چی چی بھی کہتے ہیں.اس کے ناخن سے بلکل پچھلی طرف اگرہم دباتے ہیں تو ہمارے دماغ میں ایک ایسا کیمکل بنے گا جو ہمارے confidence کو بہت زیادہ کر دے گا. یہ بات scientifically ثابت شدہ ہے. آپ نے بس کرنا یہ ہے کہ ہر روز صبح اٹنھے کے بعد جو میں نے جگہ بتآی ہے اسے 5 دفعہ دبانا ہے. انگلی کو پکڑ کر ہر سیکنڈ میں ایک دفعہ دبانا ہے اور چھوڑ دینا ہے دبانا ہے اور چھوڑ دینا ہے. اس کا فائدہ یہ ہوگا کے آپ کے confidence میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا.
پوائنٹ 3:اپنے جسم میں کو پھیلانا
جب بھی ہم خوش ہوتے ہیں تو ہمارا جسم خود با خود ہی پھیل جاتا ہے. مطلب جب آپ کے اچھے نمبر آتے ہیں یا آپ کچھ جیت جاتے ہو تو بے ساختہ اپنے بازو اوپر اٹھا لیتے ہو. یہ صرف آپ ہی نہیں کرتے بلکہ ایک تحقیق کے مطابق یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ جب اندھے لوگ خوش ہوتے ہیں تو وہ بھی اسی طرح سے بازو پھیلاتے ہیں. آپ جب بھی کہیں پر بھی ہوں اپنے جسم کو کھول کر رکھیں نا کہ ہاتھ باندھ لیں اس سے آپ کا confidence بہت کم لگے گا.
پوائنٹ 4:No Fast Speak
کبھی بھی تیز مت بولو. یہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے جاننا بہت ضروری ہے.آپ جب بھی کسی کی بات سے مطمئن ہو گے، جب بھی کسی بندے کی کسی بات نے آپ پر چھاپ چھوڑی ہوگی. تو آپ دیکھ لینا کے اس بندے نے ہمیشہ آہستہ بولا ہوگا. آپ کے ساتھ بھی کبھی ایسے ہوا ہوگا کے کسی نے کوئی بات کی اور آپ کے دماغ میں وہ اسی طرح چھپ گئ. آپ نے جب بھی کسی سے بات کرنی ہے تو آہستہ بولنا ہے.آہستہ بولنے سے بات میں وزن پیدا ہوتا ہے.
پوائنٹ 5:Eyes Contact
جب بھی کسی سے کوئی بات کریں تو اس کی آنکھوں میں دیکھ کر باتیں کریں.اور آنکھوں میں دیکھتے ہی ایک smile دیں. اس سے ہوگا یہ کے اگلا بندہ آپ سے impressed ہوگا. جب اگلا بندہ آپ سے impress ہوگا تو وہ ایک آدھی ایسی بات ضرور کرے گا جو آپ کے confidence کو بہت تبدیل کر دے گا.