یادداشت کو کیسے بہتر بنایا جائے

کیا آپ کا دماغ کسی بھی چیز کو بھول جاتا ہے؟ آپ جو بھی یاد کرتے ہو وہ آپ کو بھول جاتا ہے؟  بھول جانا آپ کی عادت بن چکا ہے؟  تو دوستو ذہانت کو بڑھانے اور یاد کرنے کی قوت کو بڑھانے  ان دونوں میں بہت فرق ہوتا ہے.

پہلے بات کر لیتے ہیں کہ ہم اپنی ذہانت کو کیسے بڑھا سکتے ہیں. آپ کوئی کام کر رہے ہوتے ہو اس وقت آپ کا دماغ مصروف ہوتا ہی ہوتا ہے. لیکن جب آپ فارغ ہوتے ہو اس وقت بھی آپ کا دماغ بہت زیادہ مصروف ہوتا ہے. آپ یاں تو گزرے ہوئے دنوں کے بارے میں سوچتے رہتے ہو یا پھر اپنے مستقبل کے بارے میں پریشان رہتے ہو. یاں آپ اپنے ہی خیالات کے اندر ڈوبے رہتے ہو. اگر آپ اپنی ذہانت کو زیادہ کرنا چاہتے ہو تو آپ کواس طرح کے خیالات کو اپنے دماغ میں لانے سے روکنا ہے. اور میں آپ کو یہ بھی بتا دو کہ ایسا کرنا یہ دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے. ایک اور بات کہ جب آپ فارغ بیٹھے ہوتے ہو تو اس وقت صرف فارغ ہی بیٹھا کرو. اپنے ہاتھ یا پاؤں وغیرہ کو نہ ہلایا کروصرف فارغ ہی بیٹھا کرو. اسی وجہ سے آپ کا دماغ ذہانت کو تیز نہیں کر پاتا. آپ کو اپنے دماغ کو ایک دن کے اندر تین سے پانچ منٹ کے لیے پورا کھالی کر دینا چاہیے. خالی کرنے کے لئے آپ آنکھوں کو بند کرو گےاپنے جسم کو ڈھیلا چھوڑ دو گے. اور اپنی آنکھوں کو بھی ڈھیلا چھوڑ دو گے. اور جو بھی خیال آپ کے دماغ کے اندر چل رہے ہیں ان سب کو نکال دینا ہے. اتنا کرنے سے آپ کی جو ذہانت ہے وہ بہت جلدی بہت زیادہ بڑھ جائے گی. یہ تو ہم نے جان لیا کہ ہم اپنی ذہانت کو کیسے بڑھا سکتے ہیں اب ہم یہ جانتے ہیں کہ ہم کسی بھی چیز کو یاد کرکے کی اسے یاد رکھنے کی طاقت کو کیسے بڑھا سکتے ہیں. 

ہم اس دنیا کے اندر کسی بھی چیز کو پانچ حواسات کے ذریعے سے یاد کرتے ہیں. ان میں سے پہلا ہے Taste  یعنی کے کسی بھی چیز کا ذائقہ یاد رکھنا. جس طرح آپ کا کوئی بھی پسندیدہ کھانا آپ کو اس لیے یاد ہے کیوں کہ اس کا ذائقہ آپ کو یاد ہے. دوسرا حواس ہے احساس یعنی کہ feelings . آپ کو یہ بھی پتہ ہے کہ گرمی کس طرح کی ہوتی ہے اور سردی کس طرح کی ہوتی ہے. آپ نے اس چیز کو اپنی دوسری حواس کے ذریعے سے یاد رکھا ہوا ہے. تیسری حواس ہے visual  یعنی کسی بھی چیز کو دیکھ کر یاد کرنا. کسی بھی چیز کو دیکھ کر یاد کرنا یہ طریقہ سب سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے. آپ فلمیں ڈرامے بھی تو دیکھتے ہی ہوں گے. تو کسی بھی چیز کو دیکھ کر یاد کرنا یہ بہت زیادہ طاقت رکھتا ہے. چوتھا حواس ہے Olfactory. یعنی کے کسی بھی چیز کو سونگھ کر یاد رکھنا. آپ کو گلاب کے پھول کی خوشبو بھی یاد ہی ہوگی یا کسی پرفیوم کی خوشبو یاد ہوگی.وہ اسی لیے یاد ہے کیوں کے آپ نے اسے سونگھا  ہوا ہے. اس کے بعد آتا ہے پانچواں طریقہ جو کہ سب سے کمزور طریقہ ہوتا ہے. کسی بھی چیز کو سن کر یاد کرنا یعنی کہ Auditory. اس طریقے میں کسی بھی چیز کو سن کر یا بول کر یاد کیا جاتا ہے.  یہ سب سے کمزورطریقہ مانا جاتا ہے. جب ہم کچھ بولتے ہیں تو اس چیز کو ہم  جلدی بھول جاتے ہیں. اس لیے ہم بولی ہوئی چیزوں کو جلدی یاد نہیں رکھ پاتے. ہمارے پاس کسی چیز کو یاد کرنے کے پانچ حواس ہوتے ہیں. لیکن ہم کسی بھی چیز کو ایک حواس کے ذریعہ یاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں. ہم کسی بھی چیز کو یاد کرنے کے صحیح طریقے کوئی نہیں جانتے کہ چیزوں کو یاد کیسے کیا جاتا ہے. 

ہمارا دماغ چیزوں کو سن کر یا بول کر یاد کرنے کے لیے نہیں بنا بلکہ ہمارا دماغ چیزوں کو دیکھ کر کسی فلم کی شکل میں یا تصویروں کی شکل میں دیکھ کر یاد کرنے کے لیے بنا ہے. اگر آپ ان بتائی ہوئی باتوں پرعمل کر لیتے ہو تو آپ اپنی ذہانت کو بھی بڑھا سکتے ہو اورچیزوں کو کو یاد رکھنے کی طاقت کو بھی بہت حد تک بڑھا سکتے ہو. 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *