خود اعتمادی کیسے حاصل کریں

دوستو آپ نے بہت سارے ایسے لوگ دیکھے ہونگے جو کسی بھی جگہ اور کسی کے بھی ساتھ بہت کھل کے باتیں کر لیتے ہیں. ان کا کانفیڈینس کسی بھی صورتحال بھی کم نہیں ہوتا. جس کی وجہ سے ان لوگوں کے دوست بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں. ان لوگوں کو دوسرے لوگ زیادہ پسند کرتے ہیں اور جب بھی ایسے لوگوں سے کوئی دوسرا  انسان ملتا ہے تو ان لوگوں کی شخصیت، ان کا کانفیڈینس اس انسان کے دل کو چھو جاتا ہے .اور وہ انسان لوگوں کا فین ہو جاتا ہے.

دوسری طرف آپ ان لوگوں سے تو اچھے طریقے سے بات کر لیتے ہو جن کو اچھی طرح سے جانتے ہو. لیکن بہت دفع صورتحال ایسی ہوتی ہے جہاں پر آپ کو گھٹن، گھبراہٹ، شرمیلا پن محسوس ہوتا ہے. آپ کا دل کرتا ہے کہ آپ اس سے بھاگ جاؤ اس کی وجہ سے آپ کسی بھی انسان سے اپنا رشتہ اچھا نہیں بنا پاتے.

دوستو اگر آپ یہ سمجھ جاؤ کہ شرمیلا پن کہاں سے آتا ہے تو پھر اس کو ختم کرکے ایک Confident انسان بننا آپ کے لئے کافی آسان ہو جائے گا.

جو لوگ شرمیلے ہیں سائنسدانوں نے ان لوگوں پر سرچ کی جہاں پر سائنسدانوں کو یہ لگا کہ شرمیلا پن کچھ حد تک ہمارے genes  کے اندر ہوتا ہے. یعنی اگر آپ کے ماں باپ شرمیلے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ بھی شرمیلے انسان ہوں. اور اگر آپ کے ماں باپ بہت زیادہ confident ہیں. تو یہ بھی ممکن ہے کہ بہت زیادہ confident ہوں.

لیکن اس کے بعد جب سائنسدانوں نے دوبارہ سرچ کی اور بار بار کی ان کو پتہ چلا کہ آپ کا شرمیلا پن آپ کے جینز کی وجہ سے نہیں بلکہ آپ کے ماحول کی وجہ سے ہے. جب ایک بچہ پیدا ہوتا ہے تو بالکل خالی ہوتا ہے کسی سفید کاغذ کی طرح. بعد میں وہ لوگ جو اس کی پرورش کرتے ہیں وہ لوگ بچے کو جو بھی سکھاتے ہیں وہ ویسے ہی بن جاتا ہے.

اور پھر انسان کو اس کی زندگی میں کوئی یہ نا بتانے والا ہوں کہ اس چیز کو درست کیسے کرنا ہے تو اس کے اندر گھٹن، گھبراہٹ اور اس طرح کی چیزیں آ جاتی ہیں. وہ کبھی بھی شیروں کی طرح نہیں جی پاتا اس کا کانفیڈینس اور Self-Esteem ویسے ہی ختم ہو جاتی  ہے.

Quick Method:

دوستو پہلے  آپ کو وہ طریقہ بتاتا ہوں جس کی وجہ سے آپ کسی بھی صورت حال میں اسی وقت confident ہو جاؤ گے. جس صورتحال میں آپ کو گھٹن، گھبراہٹ محسوس ہو تو آپ نے اپنے آپ سے پوچھنا ہے کہ میں کیوں ڈر رہا ہوں؟

پھر پوچھنا ہے کہ میرے اندر کون سی غلطی ہے جس کی وجہ سے میں ڈر رہا ہوں.

کیا میرا ہیئرسٹائل،  میری Looks میرا چہرہ یہ ٹھیک نہیں ہے؟

کیا میں چلتا نہیں ہوں ٹھیک سے؟

کیا میں جس آدمی سے بات کر رہا ہوں وہ مجھ سے زیادہ کامیاب ہے؟

آپ نے اپنے آپ سے پوچھنا ہے کے  میرے ڈرنے کی وجہ کیا ہے؟ میرے اندر کون سی غلطی ہے؟ پھر آپ نے پوچھنا ہے کہ لوگ کس چیز کی وجہ سے مجھے برا سمجھیں گے؟  کیا میں سچ میں برا ہوں؟ تو پھر آپ کو ان تمام سوالوں  کے بعد ایک جواب ملے گا کہ نہیں! آپ برے نہیں ہو. آپ بالکل ٹھیک ہو.

اس کے بعد جہاں بھی آپ کو شرم محسوس ہو آپ نے اپنے آپ کو کہنا ہے کہ میں بالکل ٹھیک کر رہا ہوں. میرے اندر کوئی بھی غلطی نہیں ہے. میں صحیح ہوں . یہ آپ کے اندر بہت زیادہ کونفیڈنس پیدا کردے گی . جب بھی آپ کسی کے سامنے بات کرنے سے ڈرو یا گھٹن گھبراہٹ محسوس کرو. تو آپ نے اپنے آپ سے کہنا ہے کہ میں بالکل صحیح ہوں. میں بالکل ٹھیک ہوں.

یہ لائن بولنے کے بعد آپ سامنے والے سے بہت confident ہو کر بات کر سکو گے. آپ کی شخصیت مضبوط ہوگی. اور آپ کی باتیں کرنے کا سٹائل تبدیل ہو جائے گا. آپ کو پتہ چلے گا کہ میرے اندر بھی ایک بہت مضبوط انسان ہے .

لیکن دوستو اس طریقہ کار کے اندر بھی ایک مسئلہ ہے. وہ مسئلہ یہ ہے کہ جو انسان confident ہوتا ہے اس کو ہر وقت اپنے آپ کو بتانا نہیں پڑتا کہ وہ ٹھیک ہے. اور اس کے اندر کوئی Problem نہیں ہے. اس کے اندر گہرائی میں یہ بات بیٹھی ہوتی ہے کہ وہ سمجھدار اور بہترین انسان ہے. جس دن آپ کے اندر یہ چیز بیٹھ گئی کہ آپ سمجھدار اور بہترین انسان ہو. تو آپ پوری کی پوری دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکو گے. آپ کے ساتھ والے لوگ آپ کی پرسنیلٹی کے فین ہو جائیں گے.

Diary technique

Maxwell Maltz یہ ایک سرجن تھا. جن لوگوں کی شکل بد صورت ہوتی تھی تو Maxwell Maltz ان کی سرجری کر کے ان کی شکل خوبصورت بنا دیتا تھا. اور جن لوگوں کی شکل چینج کی جاتی تھی وہ تقریبا 21 دن کے بعد بہت زیادہ confident ہو جاتے تھے. اور ان کی Self-Estem بھی بہت زیادہ بڑھ جاتی تھی. لیکن کچھ کیسز میں شکل خوبصورت ہونے کے بعد بھی ان لوگوں میں کوئی فرق نہیں آیا اور وہ ابھی بھی اپنے آپ کو خوبصورت انسان نہیں سمجھتے. بعد میں Maxwell Maltz نےریسرچ کی اور اس چیز کا پتہ چلا کہ ہماری باہر والی ایمیج سے زیادہ ضروری ہمارے اندر والی ایمیج ہوتی ہے. اندر والی ایمیج کو چینج کرنا بہت زیادہ ضروری ہے. جب تک آپ کے اندر والی ایمیج ہی تبدیل نہیں ہوگی آپ کی باہر والی ایمیج کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا.

اب میں آپ کو وہ طریقہ بتاتا ہوں جو آپ کو صحیح طرح سے کوئی بھی نہیں بتاتا. یہ طریقہ آپ کو 21دن تک پریکٹس کرنا ہوگا. کیونکہ انسانی behavoiur کو چینج ہونے میں تقریبا 21 دن لگتے ہیں. جیسے ہی آپ نے اپنے آپ کو چینج کر لیا پھر آپ کبھی بھی لوگوں سے شرما نہیں پاؤ گے. شیروں کی طرح بات کرنا آپ کی عادت بن جائے گا.

آپ نے ایک ڈائری لے لینی ہے اور اس پر آپ نے لکھنا ہے:

میں ایکدم سمجھدار انسان ہوں.

میں ایک دم عقلمند انسان ہوں.

میں ہر بات سوچ سمجھ کر کرتا ہوں.

مجھے اپنے آپ پر اور اپنی قابلیت پر یقین ہے.

جو  Quick excersice  آپ نے کی تھی تو اس میں جو reasons سامنے آئی تھی آپ نے ان کو بھی یہاں لکھنا ہے .جیسا کہ اگر آپ کی کلر ٹون بلیک ہے اور معاشرہ آپ کو جینے نہیں دیتا تو آپ نے لکھنا ہے:

مجھے کالا ہونے پر ناز ہے.

مجھے آپنے آپ  سے پیار ہے.

میں کالا ہونے کے باوجود بھی دوسرے لوگوں سے زیادہ بہتر ہو.

کالارنگ ہونا کوئی بری چیز نہیں ہے.

کم پیسہ ہونا یا برانڈڈ چیزیں نہ ہونا کوئی گناہ نہیں ہے.

اس طرح سے آپ نے اپنے سامنے ہی reasons کو یہاں پر لکھ لینا ہے.

اور یہ excersice  آپ روزانہ کم از کم 20 منٹ کے لیے ضرور کیا کرو گے ویسے تو آپ کو رزلٹ 2 – 3 دن بعد ہی نظر آنا شروع ہوجائیں گے لیکن آپ نے یہ سمجھ کر نہیں چھوڑنا کہ میں ایک confident انسان بن چکا ہوں. مجھے اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے. آپ نے لازمی 21 دن یا اس سے بھی زیادہ excersice کرنی ہے. اور پھر نتائج دیکھ کر آپ حیران ہو جاؤ گے .

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *