پاکستان میں امیر کیسے بنیں

آج سے کچھ عرصہ پہلے ایک ریسرچ شروع کی گئی. وہ تقریبا 20 سال تک چلی. اس ریسرچ میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی گئی کہ جو امیر لوگ ہوتے ہیں وہ کس قانون کی مدد سے امیر ہوجاتے ہیں. وہ کس چیز کا استعمال کرتے ہیں. تو ابھی میں آپ کو وہ چیزیں بتانے جارہا ہوں جو کہ زیادہ تر امیر لوگوں میں ایک جیسی ہی پائی جاتی ہیں. جس کی وجہ سے وہ امیر ہوتے ہیں.

زیادہ تر لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ہم جتنی محنت کریں گے اتنے زیادہ کامیاب ہوں گے. لیکن یہ بات بلکل غلط ہے. کیونکہ محنت تو ایک مزدور بھی کرتا ہے. وہ سارا دن محنت کرتا ہے اور شام کو اس کو چند پیسے مل جاتے ہیں. اور دوسری طرف دنیا کا سب سے امیر ترین شخص ہے.  وہ بھی سارا دن محنت کرتا ہے. لیکن وہ مزدور سے زیادہ تو محنت نہیں کرتا اس چیز کا آپ کو بھی پتہ ہے. مزدور سب سے زیادہ محنت کرتے ہیں. لیکن اس ریسرچ کے اندر جو قانون بتائے گئے ہیں وہ میں آپ کو بتاؤں گا. جن کو اپنانے کے بعد امیری آپ کا مقدر بن جائے گی. 

جو امیر لوگ ہوتے ہیں وہ بھی کبھی نہ کبھی غریب لازمی رہے ہوتے ہیں. اس وقت امیر ہونا ان کی خواہش نہیں بلکہ ان کی desire ہوتی ہے. میں آپ کو wish  اور desire  کے درمیان فرق بتاتا ہوں. اگر آپ ایک طالب علم ہو اور آپ کے نارمل سے نمبر آ جاتے ہیں. تو کلاس کے اندر سب سے زیادہ نمبر لینا یہ آپ کی wish ہے. یہ بندہ اس طرح سوچتا ہے کہ کاش مجھے کلاس کے اندر سب سے زیادہ نمبر مل جاتے. یہ چیز wish کہلاتی ہے. اور دوسری طرف جو desire ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہر روز صبح جب اٹھتے ہو. آپ کھانا کھاتے ہو. اس کا مطلب ہے کہ آپ کے پاس پیسے ہو یا نہ ہوں.  جو مرضی ہو جائے آپ نے کھانا کھانا ہے یہ آپ کا desire ہے. اسے آپ کسی بھی قیمت میں نہیں چھوڑ سکتے. یہی چیز ہے کہ جو امیر لوگ ہوتے ہیں جب وہ پہلے غریب ہوتے تھے تو تب ان کا یہ desire ہوتا تھا کہ انھوں نے امیر ہونا ہے تو بس ہونا ہے. میں آپ کو 6 طریقے بتانے جا رہا ہوں جنھیں آپ نے ایک ایک کر کے اپنانا ہے.

پائنٹ نمبر 1: Fix Amount Of Money

آپ کو میرا ہونا ہے یہ تو ٹھیک ہے لیکن آپ کو ماہانہ کتنی رقم چاہیے.  آپ نے اس چیز کا فیصلہ اپنے آج کے دنوں کو دیکھ کر نہیں کرنا مطلب کہ اگر آپ آج دس ہزار کماتے ہو تو آپ نے یہ رقم نہیں رکھنی کے میں 20 ہزار لینا چاہتا ہوں یا تیس ہزاربلکہ  بڑی رقم کا انتخاب کرو گے کہ جیسے میں پانچ لاکھ کمانا چاہتا ہوں دس لاکھ ہونا چاہتا ہوں. اسی لئے آپ نے ایک رقم کو منتخب کر لینا ہے کہ مجھے اتنی رقم چاہیے اگر آپ کسی بھی رقم کو منتخب نہیں کرو گے تو آپ کو پتہ ہی نہیں ہوگا کہ آپ کو کتنے پیسے چاہیے پھر تو آپ کے لیے  بھی500 بہت زیادہ ہو گا. 

پائنٹ نمبر 2: Determine What You Intend To Dive Return For Money You Desire

آپ نے یہ دیکھنا ہے کہ آپ نے جس چیز کا ارادہ کیا ہے آپ وہاں تک پہنچنے کے لیے کیا کیا قربانی دے سکتے ہو.آپ نے فیصلہ کرلینا ہے کہ آپ کو کتنے پیسے چاہیے. یہ  فیصلہ بھی کر لینا ہے کہ میں اس کام کے لیے اتنا ٹائم دوں گا، اس میں اتنے پیسے لگاؤں گا وغیرہ وغیرہ. میں یہ پیسے حاصل کرنے کے لیے صبح کو جلدی اٹھا کروں گا. رات کو لیٹ سویا کروں گا میں زیادہ محنت کیا کروں گا سب کچھ کیا کروں گا. آپ نے ان سب چیزوں کا پہلے سے ہی فیصلہ کر لینا ہے کہ ہم کیا کیا قربانی اس کام کے لیے دیں گے. یہ قدرت کا قانون ہے کہ کسی چیز کو حاصل کرنے کے لیے کس چیز کی قربانی دینا پڑتی ہے. 

پائنٹ نمبر 3: Fix A Date When You Intend To Process The Money You Desire

آپ نے اپنے ذیہن کے اندر اس چیز کو بھی رکھ لینا ہے کہ میں اتنی تاریخ تک یہ پیسے میں حاصل کر لوں گا. جب آپ اس چیز کا فیصلہ کرو گے تو آپ کو دماغ کے اندر بہت سارے طریقے ملیں گے. جس سے آپ کو پتہ چلے گا کہ آپ اتنی تاریخ تک پیسوں کو کیسے کماؤ گے. پھر آپ کے ذیہن میں جس طرح کا بھی طریقہ آئے گا جو بھی طریقہ آئے گا آپ نے اسے لازمی اپنانا ہے. 

پائنٹ نمبر 4: Create A Definite Plan

جب آپ کے ذیہن میں کسی چیز کا کوئی طریقہ آئے تو اس کے لیے آپ پہلے ایک منصوبہ تیار کرو. ایساplan بناؤ کہ آپ اسے صرف پہلی دفعہ سوچ سمجھ کے تیار کرلو گے اور بعد میں اس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں کرو گے. اور یہ بھی نہ سوچا جائے کہ یہ والا کم اچھا ہے وہ دوسرے والا زیادہ اچھا ہے.  بس ایک دفعہ آپ نے جو plan  بنا لیا پھر اسی پر کام کرنا ہے. 

پائنٹ نمبر 5: Write Down Every Thing

آپ نے ایک صفحہ لے لینا ہے اور جو کچھ آپ کو میں اوپر بتا کر آیا ہوں ان سب کے جواب آپ نے اس کے اوپر لکھ لینے ہیں. جیساکہ میں کتنے پیسے چاہتا ہو. ان پیسوں کو حاصل کرنے کے لئے میں کیا کیا چیز قربان کرنے کے لئے تیار ہوں. اور کس تاریخ تک میں اپنے پیسوں کو حاصل کر لوں گا. اور پیسے حاصل کرنے کے لئے میرے پاس کیا plan  ہے. یہ سارا کچھ آپ نے اس صفحے کے اوپر لکھ لینا ہے. 

پائنٹ نمبر 6: Read It Daily

یہ والا پوائنٹ بہت زیادہ اہم ہے آپ نے جو کچھ بھی لکھا ہے. اسے روزانہ صبح کے وقت اٹھ کر پڑھا کرنا ہے. اور جب آپ سونے کی تیاری کر رہے ہو تو بستر پر لیٹنے سے پہلے بھی اسے لازمی پڑھیں. اس کی مدد سے وہ چیز آپ کے دماغ میں پکی ہوجائے گی کہ ہاں مجھے یہ کام کرنا ہی کرنا ہے. اور اس کا فائدہ یہ بھی ہو گا کہ آپ کے دماغ کے اندر ساری چیزیں بیٹھ جائیں گی کہ آپ کو کیا کرنا ہے.

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *