بےعزتی کو کیسے ہینڈل کریں۔
آپ کسی بھی انسان کا منہ نہیں پکڑ سکتے. کوئی بھی انسان کسی بھی وقت آپ کی بےعزتی کر سکتا ہے۔ آپ کو اس چیز کا علم ہونا چاہئے، کہ اگر کوئی بھی انسان آپ کی بےعزتی کرتا ہے، تو آپ کو کس طرح سے جواب دینا ہے۔ ورنہ کسی بھی انسان کی کوئی بھی بات آپ کا پورے کا پورا دن خراب کر سکتی ہے. اگر آپ غصے کی اور بےعزتی کی جڑ کو سمجھ گئے تو یہ چیز آپ کو میچور انسانوں کی لسٹ میں لے جائے گی۔جب کوئی انسان آپ کی بےعزتی کرتا ہے، تو آپ کو غصہ آنا شروع ہو جاتا ہے۔ جب آپ کو غصہ آتا ہے ،تو آپ دوسرے انسان کی بےعزتی کرنا ،اور اس کی خامیاں اس کو بتانا شروع کر دیتے ہو، اور اگر آپ کا اس انسان پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، تو پھر آپ اپنے دماغ ہی دماغ میں اس کی ماں بہن ایک کر دیتے ہو۔ اور اس کے بعد آپ کو وہ بےعزتی کچھ دن یا پھر آنے والے کچھ مہینے یا پھر کچھ سال یاد رہتی ہے۔ کئی بار تو بےعزتی ہم کو اتنی زیادہ بری لگ جاتی ہے ،کہ پوری زندگی ہم اس کو بھلا نہیں پاتے. پھر جب بھی ہم اپنی اس بےعزتی کے بارے میں سوچتے ہیں، تو ہم کو ایک اذیت ملتی ہے. ہم کو بہت زیادہ دکھ ہونا شروع ہو جاتا ہے۔
اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوتا ہے تو سمجھ جائیں کہ آپ ذرا بھی بااثر انسان نہیں ہیں ۔آپ ایک ایسے انسان ہو جس کا ریموٹ کنٹرول دوسرے لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور دوسرے لوگ کسی بھی وقت چند الفاظ بول کر آپ کا پورا دن برباد کر سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر آپ ایک پتلے ہو۔ جس کو معاشرہ جس طرح سے چاہے کنٹرول کر سکتا ہے۔
جو چیز میں آپ کو بتانے لگا ہوں اگر آپ نے اس پر عمل کیا تو آپ دنیا کے بااثر اور خطرناک ترین انسانوں میں شامل ہوجائیں گے. ایک ایسا انسان جس کو دوسرے لوگ کنٹرول نہیں کر سکتے وہ انسان خطرناک ہوتا ہے.
میں آپ کو یہ بالکل بھی نہیں بتاؤں گا کہ آپ نے دوسرے انسان کو کیا جواب دینا ہے بلکہ میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ آپ نے کس طرح بےعزت ہونے کے باوجود بھی خوش اور پرسکون رہنا ہے. کیونکہ بےعزتی کرنے والے کی ہار اسی میں ہے کہ آپ پرسکون رہو اور اس کی بےعزتی آپ پر ذرا بھی اثر نہ کرے.
جو انسان بھی آپ کی بےعزتی کرے آپ نے اس پر ذرا بھی غصہ نہیں کرنا، آپ کے اندر جتنی بھی منفیت ہے Negativity ہے. اس کو باہر نکال دو اور ایک دم پرسکون اور خاموش ہو جاؤ. بےعزتی کرنے والے انسان کے بارے میں ذرا بھی برا محسوس نہ کرو. بلکہ اپنے اندر اس کے لیے پیار محسوس کرو. اور ایک دم خاموش اور پرسکون رہو.
بس سمپل آپ نے اتنا ہی کام کرنا ہے. جس ہے انسان نے آپ کی بےعزتی کی ہے. وہ خود بہ خود ہی آپ کا دیوانہ ہو جائے گا. لیکن آپ نے یہ اس سوچ سے نہیں کرنا کہ وہ انسان آپ سے پیار کرے گا. بلکہ آپ نے یہ کام اس لیے کرنا ہے کیونکہ آپ کرتے ہی ایسا ہو. آپ ہو ہی ایسے. یہ کام کرنے کے بعد آپ کومحسوس ہوگا کہ جس طرح سے اللہ تعالی آپ کے بہت قریب ہے. آپ کو وہ سکون ملے گا ایک ایسی محبت کا احساس ہوگا. جس کی کوئی قیمت نہیں ہے.
آپ کو یہ کام انتہائی مشکل لگ رہا ہوگا. لیکن اگر آپ ایک مثبت انسان بن جاؤ تو یہ کام بہت آسان ہو جائے گا. اپنے دماغ کے اندر کبھی بھی دوسرے لوگوں کے بارے میں منفی خیالات نہ لے کر آؤں. صرف اور صرف مثبت خیالات ہی رکھو. اگر دوسرے لوگ آپ کے ساتھ منفی رویہ بھی رکھتے ہیں. تب بھی آپ اپنے خیالات کو منفی نہ کرو. آپ یہ دیکھو گے، کہ ان لوگوں کا رویہ آپ کے ساتھ تبدیل ہونا شروع ہو جائے گا، اور وہ لوگ جو پہلے آپ سے نفرت کرتے تھے آپ کی بےعزتی کرنے کے لیے ترسے ہوتے تھے. وہ بھی آپ کے پیار میں گرفتار ہوجائیں گے .
میں نے آپ کو پہلے ایک ویڈیو میں بتایا تھا کہ مثبت (positive) کے ساتھ منفی (negtive) بھی سوچو. وہ سوچ آپ نے اس وقت لے کے آنی ہے. جب آپ اپنی زندگی کے فیصلے کر رہے ہوںگے. جب آپ نے کوئی کاروبار شروع کرنا ہے، جب نے کسی اسکول یا کالج میں داخلہ لینا ہے. اس وقت مثبت اور منفی دونوں چیزوں کو اپنے سامنے رکھ کر پھر فیصلہ لینا ہے. اس وقت آپ نے منفی سوچنا ہے، کہ اگر آپ کا کاروبار نہ چلا تو پھر کیا ہوگا. جو کچھ بھی آپ پڑھ رہے ہو اگر اس کو پڑھ کر آپ کو نوکری نہ ملی تو پھر کیا ہوگا. کام شروع کرنے سے پہلے ہی مثبت اور منفی دونوں چیزوں کو اچھی طرح سے آپ نے پرکھ لینا ہے. لیکن ویسے اپنی زندگی میں آپ نے ہمیشہ اپنا مائنڈ مثبت رکھنا ہے.
Good Brother Very Nice I am your really fan Thanks Please reply Bro
Good Brother Very Nice! Best way hai ke insan dosroon ki fazool baat suun kee chup ho jye kuch khne sy bhtr he…..
THIS ARTICAL REALLY EFFECT ON YOUR MIND MEANS SILENCE SILENCE IS A WEAPON MOST POWERFULL WEAPON REALLY BROTHER YOUR ARTICAL IS VERY NICE I LIKE IT PLZ NEXT VIDEO ON SILENCE ASSALAM O ALIKUM