لوگوں سے بات کرنے کی غیر معمولی مہارت
دوستو آپ نے کوئی نا کوئی انسان تو ایسا ضرور دیکھا ہوگا جو نہ ہی زیادہ خوبصورت ہوگا، اور نہ ہی زیادہ امیر ہوگا. لیکن اس کے اردگرد کے لوگ اسے بہت زیادہ پسند کرتے ہوں گے. ابھی میں آپ کو دوسروں کے ساتھ بات کرنے کے کچھ ایسے طریقے بتانے جا رہا ہوں جس کی مدد سے آپ کسی سے بھی جتنی مرضی چاہو لمبی گفتگو کر سکو گے. جس کی وجہ سے لوگ آپ کو بہت پسند کریں گے. اور آپ کے ساتھ زیادہ ٹائم گزارنا پسند کریں گے. اور آپ کے پاس بھی کبھی باتوں کی کمی نہیں ہوگی.
اگر آپ کسی بھی انسان سے پہلی دفعہ مل رہے ہیں تو وہ پہلے ایک منٹ میں ہی آپ کے متعلق رائے قائم کر لے گا. آپ اچھے ہیں یا برے وہ ایک منٹ کے اندر ہی فیصلہ کرلے گا. اگر آپ کسی بھی نئے انسان کے ساتھ پہلے منٹ میں اچھی باتیں نہیں کریں گے تو وہ اپنے ذیہن میں آپ کے بارے میں گندی رائے قائم کر لے گا. اسی لیے میں آپ کو کچھ ایسے طریقے بتانے جا رہا ہوں جن کے ذریعے آپ جس سے بھی گفتگو کرو گے تو وہ آپ کو بہت پسند کرے گا. اور آپ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ باتیں کرنے کی کوشش کرے گا.
پوائنٹ نمبر 1
کسی بھی انسان سے بات کرتے وقت اس کا نام زیادہ سے زیادہ لیں. کسی بھی انسان کے لئے سب سے خوبصورت لفظ اس کا نام ہوتا ہے.
پوائنٹ نمبر 2
کسی بھی انسان سے بات کرتے وقت آپ صرف 30 فیصد ہی باتیں کریں اور دوسرے انسان کو 70 فیصد باتیں کرنے دیں.
پوائنٹ نمبر 3
جس انداز میں سامنے والا بات کر رہا ہے آپ بھی اس کے ساتھ اسی انداز میں بات کریں. مثال کے طور پر اگر سامنے والا دکھی موڈ کے اندر آپ سے بات کر رہا ہے تو آپ کو بھی چاہیے کہ آپ دکھی والے موڈ میں اس کے ساتھ بات کرو.
پوائنٹ نمبر 4
سامنے والے سے اپنے متعلق بہت کم باتیں کریں. بلکہ اس کے متعلق ہی زیادہ سے زیادہ باتیں کرنی ہیں. اس چیز کی تھوڑی سی تفصیل میں آپ کو بتا دیتا ہوں. ہر انسان کے اندر ایک دماغ ہوتا ہے اورہر دماغ کے اندر ایک دنیا ہوتی ہے. اس دنیا کا بادشاہ وہ انسان ہوتا ہے. اگر آپ اس کے سامنے اپنے بارے میں ہی ساری باتیں کرتے جاؤ گے تو یہ چیز سامنے والے پر ذرا بھی اچھا اثر نہیں ڈالے گی. بلکہ بہت ہی گندا اثر ڈالے گی. وہ آپ کے بارے میں برا سوچنا شروع کر دیتے ہیں اور جلد سے جلد پیچھا چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں. وہ آپ سے بات کرنا بالکل بھی پسند نہیں کرے گا.
یہ وہ والی چار چیزیں تھیں جس کو آپ نے کسی بھی انسان کے ساتھ بات کرتے وقت لازمی دیہان میں رکھنا ہے. اب میں آپ کو کچھ چیزیں تفصیل میں بتاتا ہوں.
پوائنٹ نمبر 1: Flooding Smile
اکثر لوگ یہ کرتے ہیں کہ سامنے والے کو دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیتے ہیں. لیکن یہ کوئی اتنا اچھا اثر نہیں ڈالتا. آپ جب بھی کسی انسان کی طرف دیکھیں تو دیکھتے ہی مسکرانا شروع نہ کر دیں. پہلے آپ کچھ سیکنڈ کے لئے اس کی آنکھوں میں دیکھیں. اور پھر ہلکا سا مسکرائیں. جس سے سامنے والے کو یہ محسوس ہوگا کہ اسے آپ سے مل کر خوشی ہوئی ہے. یہ طریقہ اتنا طاقتور ہے کہ کوئی بھی انسان آپ کو پسند کرنا شروع کر دے گا.
پوائنٹ نمبر 2: Quality
ہماری گفتگو کے اندر کچھ ایسے الفاظ ہوتے ہیں کہ جن کے استعمال کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہوتی. وہ بلا ضرورت ہی بولے جاتے ہیں. لیکن ان الفاظ کو ہم کثرت کے ساتھ استعمال کرتے ہیں. جیسے کہ پنجابی میں اکثر بابا جی ، استاد جی وغیرہ وغیرہ کہا جاتا ہے. آپ کو ان الفاظ کو اپنی گفتگو سے نکال دینا چاہیے کیونکہ یہ الفاظ آپ کی گفتگو کو کمزور بناتے ہیں.
پوائنٹ نمبر 3: Pause
کسی کے بھی ذیہن پر بات کی چھاپ چھوڑنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس کے ساتھ رک رک کر بات کریں. آپ غور کریں کہ جس انسان کی بات آپ کو پسند آئی ہوگی تو اس نے آرام سے بات کی ہوگی. اب یہ آپ کو اپنی گفتگو کے اندر خود سے ہی تلاش کرنا ہے کہ آپ کو کس جگہ پر رکنا ہے. جہاں پر آپ کو محسوس ہو کہ یہاں پر رکنا مناسب ہے تو وہاں پر ہلکا ہلکا سا وقفه ضرور لیں.
پوائنٹ نمبر 4: Conversational Threading Technique
یہ والی technique بہت زیادہ طاقتور ہے. میں گرنٹی کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر آپ اس technique کو سیکھ لیتے ہیں تو آپ کے پاس کبھی بھی باتوں کی کمی نہیں ہوگی. اس technique کے اندر آپ نے صرف یہ کرنا ہے کہ جو باتیں سامنے والا کر رہا ہے آپ نے صرف ان باتوں کو غور کے ساتھ سننا ہے. مثال کے طور پر اگر سامنے والا کہتا ہے کہ میں لاہور سے ہوں اور ایک اسکول ٹیچر ہوں. اس فقرے کے اندر آپ کے پاس دو الفاظ ایسے ہیں جس کی وجہ سے آپ اپنی گفتگو کو لمبا کر سکتے ہیں. ایک تو یہ کہ انہیں اپنے بارے میں بتا سکتے ہیں کہ آپ جب لاہور گئے تھے تو آپ نے لاہور کون کون سی جگہ کو دیکھا اور دوسرا آپ کے پاس یہ سوال ہے کہ آپ اسکول ٹیچر ہیں وہاں پر آپ کیا کیا پڑھاتے ہیں؟ آپ اسکول کتنے بجے جاتے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ.
پوائنٹ نمبر 5: Parroting Technique
Parrot یعنی کے طوطا. دوستوں طوطا کتنا خوبصورت ہوتا ہے. اس کی باتیں بھی ہمیں بہت زیادہ پیاری لگتی ہیں. وہ کرتا تو کچھ بھی نہیں ہے صرف ہماری باتوں کو کاپی کرتا ہے. لیکن ہمیں پھر بھی اس کی باتیں بہت پسند آتی ہیں. اسی لئے ہم نے بھی ایک خوبصورت طوطے کی طرح باتیں کرنی ہے. اس technique کے اندر آپ نے کرنا یہ ہے کہ سامنے والا جو بات کر رہا ہے اسی میں سے ایک لفظ کو آپ نے دوبارہ دہرا دینا ہے تو وہ اس کے متعلق بولنا شروع کر دے گا. اس طریقے سے آپ اپنی گفتگو کو بڑھا سکتے ہیں. لیکن خیال رہے کہ آپ نے زیادہ بھی اس technique کا استعمال نہیں کرنا.