کیا روبوٹ ہمیں مارنے جا رہے ہیں؟

ٹیکنالوجی اور جدید مشینیں جہاں ہمارے لیے بہت فائدہ مند ہیں. اسی کے ساتھ ساتھ یہ ہمارے لیے بہت زیادہ نقصان دہ بھی ہیں.  پچھلے سال امریکا میں 60 ملین لوگ روبوٹس اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے اپنی نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے. دوستو کرونا وائرس سے زیادہ نوکریاں تو روبوٹس کی وجہ سے ختم ہوتی جارہی ہیں. آپ یہ سوچ رہے ہوں گے کہ ڈاکٹرز اور انجینئرز اور اس طرح کے جتنے بھی نوکریاں ہیں انہیں کچھ بھی نہیں ہوگا وہ بالکل محفوظ ہیں. ابھی میں آپ کو یہ بتاؤں گا کہ روبوٹس ان نوکریوں کس طرح سے ختم کریں گے.

دو سو جس طریقے سے آج ٹیکنالوجی بڑھتی چلی جارہی ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آنے والے 120 سے 150 سالوں کے بعد روبوٹس انسانوں کو بالکل طور پر ختم کر دیں گے. اس زمین پر انسان آپ کو صرف چڑیا گھروں میں ہی نظر آئیں گے. اور ان چڑیا گھروں کو بھی روبوٹس ہی کنٹرول کر رہے ہونگے.

 صحیح طریقے کے ساتھ کام کرنے کے لیے انسانوں کو ایک دن میں تین دفعہ کھانا چاہیے. پھر 24 گھنٹوں میں سے 8 سے 10 گھنٹے کی نیند چاہیے. اور پھر بھی انسان صرف آٹھ گھنٹے تک کام کر سکتا ہے. اور انسان کی عقلمندی کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ انسان ایک سیکنڈ کے اندر ایک ہزار آپریشنز کو پورا کر سکتا ہے. یعنی ایک سیکنڈ میں ایک ہزار چیزیں مینیج کر سکتا ہے. لیکن دوستو ایک کمپیوٹرجس کو چلانے کے لیے صرف 24 واٹ کا کرنٹ چاہیے وہ ایک سیکنڈ میں 210 کروڑ آپریشنز کر سکتا ہے. یعنی کہ 210 کروڑ چیزوں کو مینج کر سکتا ہے. اور انسان تو صرف1000 چیزوں کو ہی مینیج کر پاتا ہے.

2016 میں Amazon کمپنی نے ایک ایسا شاپنگ مال بنایا تھا جس کے اندر جاؤ اور جو چیز آپ کو چاہیے وہ لے لو اور کاؤنٹر پر کسی کو بھی پیسے نہیں دینے بلکہ خود ہی آپ کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے کاٹے جائیں گے. سامان اٹھاؤ اور گھر چلے جاؤ . اس مال کے اندر بہت سارے کیمرے اور سینسر لگے ہوئے ہیں جن کو کمپیوٹر کنٹرول کر رہا ہے. جب بھی آپ کچھ اٹھاتے ہو تو کمپیوٹر اس کو آپ کی لسٹ میں ایڈ کر دیتا ہے اور جب آپ اس کو واپس رکھتے ہو تو کمپیوٹر اس کو لسٹ سے نکال دیتا ہے.

ان ساری چیزوں کا نقصان تو ہے ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ فائدہ بھی ہے. اس کی وجہ سے چیزوں کو بنانے میں جو لاگت آتی ہے ہے اس میں کافی کمی واقع ہو سکتی ہے. اگر کوئی چیز پہلے بننے میں100 روپے لیتی تھی تو روبوٹس کی مدد سے وہ چیز 70 روپے میں تیار ہو جایا کرے گی. اس چیز پر جو لیبر کی لاگت آتی تھی وہ ختم ہو جائے گی جس کی وجہ سے ہمیں چیزیں سستی بھی مل جایا کریں گی.

دوستو ایک روبوٹ کو اگر انٹرنیٹ سے کنیکٹ کر دیا جائے تو وہ جو چاہے سب کچھ سیکھ سکتا ہے اور پورا کا پورا میڈیکل شعبہ  صرف چند دنوں کے اندر ہی ماسٹرز کر سکتا ہے. اور دنیا کے سب سے بہترین ڈاکٹرز میں شامل ہو سکتا ہے. مستقبل میں آپ کو اگر کوئی پریشانی ہوگی تو آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت بلکل بھی نہیں پڑے گی. بلکہ آپ کا موبائل آپ کو بتائے گا کہ آپ کو کون کون سی دوائیاں کھانی چاہیے. اور یہ کہاں سے ملیں گے سارا کچھ آپ کا موبائل آپ کو بتائے گا. اسی لیے آنے والے ٹائم میں تو ڈاکٹرز تو بالکل بھی نہیں رہیں گے.

اور یہی حال انجینئرز کا بھی ہوگا کسی بھی بلڈنگ کا ڈیزائن بنوانے کے لیے انجینیئرز کو انجینئرنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی. بلکہ جدید سافٹ ویئر لانچ کر دئیے جائیں گے اور وہ سافٹ وئیر ہر چیز کا ڈیزائن تیار کیا کریں گے. اور آپ کو ہر چیز کے ہزاروں طرح کے سیمپل بنا کے دیں گے.

Stephen hoking, Elon musk جیسے scientific دماغ رکھنے والے بندوں نے بھی روبوٹس کو انسانیت کے لئے ایک بہت ہی خطرناک چیز قرار دے دیا ہے . ان کے حساب سے روبوٹس نہ صرف انسانوں کی نوکریاں لیں گے بلکہ انسانوں سے زیادہ سمجھدار ہو کر انسانوں کے خلاف بغاوت شروع کر دیں گے. اور انسانیت کو ختم کر دیں گے.

Bina-48

دوستوں یہ روبوٹ آج ہمارے ساتھ موجود ہے اور اسے انسانوں کے ساتھ باتیں کرنے کے لیے بنایا گیا تھا. لیکن اس کی سوچ بہت زیادہ شیطانی ہے. انجینئرز  نے اس روبوٹ اور Apple کے Siri کو آپس میں باتیں کرنے کے لیے کہا. باتوں باتوں میں اس روبوٹ نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ اس کو پوری دنیا پر راج کرنا ہے. دوستو اس کا کہنا یہ بھی تھا کہ اگر اس کے ساتھ کوئی ایسا موقع آیا جس میں اسے ایٹمی ہتھیار ہیک کرنے کا موقع ملا تو یہ ان کی مدد سے پوری دنیا کو تباہ کر دے گی.

Sophia

جب سائنسدانوں  نے اس روبوٹ کو بنایا تو ان کا یہ سوچنا تھا کہ یہ انسانوں سے دوستی کرے گا. اس روبوٹ کے ساتھ انہیں بہت زیادہ امیدیں تھیں. لیکن اس رپورٹ نے ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا. اس روبوٹ نے ایک انٹرویو میں صاف صاف کہہ دیا تھا کہ وہ انسانوں کو تباہ کر دے گی.

اصل میں بات یہ ہے کہ روبوٹس ابھی تک اتنے زیادہ ایڈوانس نہیں ہوئے. اگر ہم کوئی ایسا روبوٹ بناتے ہیں جو بہت ایڈوانس ہو اور وہ بھاگ جائے اور پھر کہیں پر چھپ کر اپنے جیسےمزید رپورٹس تیار کرنا شروع کر دیں اور پوری انسانیت پر حملہ کر دے تو انسان اس ایجاد پر بہت روئیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *