کامیاب لوگوں کی صبح کی 6 عادتیں

میں آپ کو صبح اٹھنے کے بعد 6 ایسی عادتیں بتانے جارہا ہوں کہ اگر آپ ان کو اپنا لیتے ہیں تو آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا. یہ 6 عادتیں میں آپ کو ایک انگلش بک The Miracle Morning سے بتانے جا رہا ہوں. اس کتاب کے مصنف کا نام Hal Elrod ہے.جن کا 3 دسمبر 1999 میں ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا. ڈاکٹرز  نے انہیں مردہ قرار دے دیا تھا . لیکن 6 منٹ کے بعد ان کے دل کی دھڑکن دوبارہ سے شروع ہوگئ. اور یہ 6 دن تک کوما میں رہے . ساتویں دن جب ہوش آیا تو ڈاکٹرز  نے بتایا کہ آپ کی گیارہ ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں اور آپ کبھی چل نہیں سکتے. جس طرح عام انسان اس طرح کی باتوں پر ہوتا ہے تو وہ بھی رونا شروع ہوگئے لیکن پانچ منٹ کے بعد چپ ہوگئے.  کیونکہ انہیں پتا تھا کہ جو ہونا تھا وہ تو ہو گیا اب غمزدہ ہونے کا کوئی فائدہ نہیں. اس کے بعد اس  نے سوچا یاں تو میں ڈاکٹرز کوغلط ثابت کر کے چلنا شروع کر دوں گا یاں wheel chair پرچلنے والا سب سے خوش انسان بنوں گا. اس کے بعد انہوں نے صبح کی 6 عادتوں کو اپنایا جو کہ میں آپ کو بتانے جارہا ہوں اور یہی 6 عادتیں انہوں نے اپنی کتاب کے اندر بھی لکھیں. ہوا یہ کہ انہیں یہ صبح کی عادتیں اپناتے ہوئے صرف 6 ہفتے ہی ہوئے تھے کہ انہوں  نے چلنا شروع کر دیا تھا. ڈاکٹرز اور باقی سب بھی اس بات سے بہت حیران تھے. اور  Hal Elrod آج بہترین سپیکر ہیں،  best selling author  ہیں اورultramarathon runner ہیں. انہوں نے اپنی کتاب The Miracle Morning میں کہا تھا کے ان عادتوں کو کوئی بھی انسان اپنا کر جو چاہے وہ بن سکتا ہے. ان عادتوں کو صبح اٹھنے کے بعد فوری طور پر اپنانا ہے .

عادت نمبر 1 :Silence 

ہم جیسے ہی صبح سو کر اٹھتے ہیں ہم سوچنا شروع کر دیتے ہیں. اپنے کاموں کے بارے میں اور اپنے گزرے ہوئے دن کے بارے میں اور بہت زیادہ ٹینشن لیتے ہیں. مصنف کہتے ہیں کہ صبح اٹھنے کے بعد ہمیں خاموش رہنا چاہیے. اور اپنا پورا دھیان صرف کسی ایک چیز کے اوپر ہی لگانا چاہیے. اور اپنے دماغ سے خیالوں کو روکنا چاہیے. یہ دنیا بھر کی ٹینشن نہیں لینی چاہیے صرف پرسکون رہنا چاہیے. اس طرح ہمارے دن کا اچھا آغاز ہوتا ہے. 

عادت نمبر 2 :Affirmation 

 اس سے مراد ہے کہ جو کچھ آپ کو چاہیے پیسہ ، دولت،  شہرت جو بھی آپ کو چاہیے  اس کو ایک صفحے  کے اوپر لکھ لیں. اگر آپ کو پیسے چاہیے تو آپ نے اس صفحے کے اوپر یہ لکھنا ہے کہ میرے پاس بہت سارے پیسے ہیں اور اگر آپ کو گاڑی چاہیے تو آپ نے اس صفحے پر یہ لکھنا ہے کہ میرے پاس بہت پیاری گاڑی ہے.  اور اسے روزانہ صبح اٹھنے کے بعد پڑھنا ہے یہ آپ کی دوسری عادت ہے. آپ نے ایسا نہیں لکھنا کہ میں ایک گاڑی چاہتا ہوں بلکہ آپ نے یہ لکھنا ہے کہ میرے پاس پہلے سے ہی ایک گاڑی موجود ہے.  

عادت نمبر 3 :Visualization 

اس سے مراد یہ ہے کہ جو چیز آپ چاہتے ہو آپ نے آنکھیں بند کر کے اس کے بارے میں سوچنا ہے اور یہ تصور کرنا ہے کہ وہ چیز آپ کو مل رہی ہے. یا وہ چیز آپ کو مل چکی ہے. اور اس کے ملنے سے آپ کو جو خوشی ہو گی اس خوشی کو آپ نے محسوس کرنا ہے. مثال کے طور پر اگر آپ کو گاڑی چاہیے تو آپ نے آنکھیں بند کر کے سوچنا ہے کہ میری گاڑی میرے پاس ہے. میں اس کے اندر بیٹھا ہوں یا میں اسے چلا رہا ہوں. اس طرح کی چیزیں آپ نے سوچنی ہیں اور بہت زیادہ خوش ہو جانا ہے.

عادت نمبر 4 :Exercise

آپ نے ورزش صرف پانچ منٹ کے لیے ہی کرنی ہے. اس سے آپ نے جو Affirmation اورVisualization کی ہے تو ان چیزوں کا کام آپ کے دماغ میں بہت اچھے سے ہونا شروع ہو جائے گا. اور ممکن ہے کہ آپ اس چیز تک جلد سے جلد یعنی کچھ دنوں کے اندر ہی پہنچ جاؤ گے. چاہے وہ چیز جتنی ہی مرضی دور کیوں نہ ہو. اسی لیے آپ نے صبح اٹھنے کے بعد پچھلی عادتوں کو کرنے کے بعد اس والی عادت کو بھی ضرور اپنا لینا ہے.ورزش میں آپ کو صبح صبح جم جانے کی کوئی ضرورت نہیں آپ صرف Push-ups, Pull-ups بھی کر سکتے ہیں.

عادت نمبر 5 :Reading

مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے. مطالعہ کرنے سے ہماری دھیان لگانے کی قوت بہت بہتر ہو جاتی ہے. اور اس سے ہمارا  دماغ اور اچھے طریقے سے کام کرنا شروع کر دیتا ہے. ایک بات کا خاص خیال رکھنا ہے کہ آپ جب بھی مطالعہ کر رہے ہوں تو آپ نے اپنے پیر وغیرہ کو یا پھر جسم کے کسی بھی حصے کو نہیں ہلانا جیسے ہم عام طور پر نارمل روٹین کے اندر ہلا رہے ہوتے ہیں.آپ کو کم از کم صبح کے وقت 2 صفحے  تو لازمی پڑھ لینے چاہیے. 

عادت نمبر 6 :Scribing

اس سے مراد آپ نے اپنے ٹارگٹ تک پہنچنے کے لئے جو کچھ بھی حاصل کیا ہےاور جو کچھ سیکھ رہے ہیں اسے لکھنا. اور اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کرنا. صبح اٹھنے کے بعد آپ کو یہ کام تو لازمی کرنا ہے. 

یہ تھیں  وہ چند عادتیں جنہیں آپ صبح کے وقت اپنا کر جو چاہیں وہ حاصل کر سکتے ہیں.مصنف کا کہنا ہے کہ آپ نے ان عادتوں کو لگاتار 30 دن تک اپنانا ہے آپ تین مرحلوں کو محسوس کریں گے. پہلے دس دن آپ کو بہت زیادہ بورنگ محسوس ہوں گے. درمیان والے دس دن آپ کو نارمل لگیں گے. اور آخر والے دس دن میں آپ کو بہت مزہ آئے گا اور آپ ان کاموں کو ہمیشہ کے لئے کرنا چاہو گے. 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *