مستقبل میں دنیا کیسے ہوگی

آپ سب میں سے کوئی بھی انسان ایسا نہیں ہوگا جو اپنا مستقبل نہیں دیکھنا چاہتا. 2070  کے اندر ہماری دنیا کیسی ہوگی.  ہمارے موبائل فون ہماری Technology کیسی ہوگی. ہماری زمین کیسی ہوگی. آپ کے پاس جو کچھ ہے آپ اس پر خوش ہو. آپ اس بات پر خوش ہوں کے آپ بہت اچھے اور بہت ہی جدید زمانے کے اندر پیدا ہوئے. آپ کے پاس موبائل ہے، انٹرنیٹ ہے، کمپیوٹر ہے، لیپ ٹاپ ہے، جہاز ہے سب کچھ ہے لیکن یہ سارا کچھ 2070 کے اندر کیسا نظر آئے گا. سائنسدانوں نے جو چیزیں اپنی ریسرچ کے ساتھ پتہ لگائیں ہیں میں آپ کو وہ بتانے جارہا ہوں.

 

سائنسدانوں کے مطابق 2070  کے اندر موبائل فون بالکل ختم ہوجائیں گے.  کسی بھی انسان کے پاس موبائل نہیں ہو گا بلکہ اس کی آنکھ کے اندر ہی ایک ایسا لینز لگا دیا جائے گا جس کی وجہ سے وہ موبائل فون کے کام اپنی آنکھ سے کر پائے گا. وہ لینز آپ کے دماغ کے اندر لگا ہوگا. آپ اسے اپنے دماغ کے ذریعے کنٹرول کرو گے. آپ اپنے دماغ میں جس طرح سوچو گے ویسے ہی کام کرپاؤ گے. 2070 کے اندر تقریباً ہر چیز ہی آن لائن ہو جائے گی. مطلب کے آپ ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھ کر اپنے گھر کی لائٹوں کو دروازوں کو بند کر سکو گے کھول سکو گے. اور مستقبل میں 70 فیصد نوکریاں ختم ہوجائیں گی. اس کی بڑی وجہ روبورٹس ہوں گے. ہر قسم کی فیکٹریوں اور ملز وغیرہ میں روبوٹس کام کرنا شروع کردیں گے. مستقبل کے اندر سیلاب بہت زیادہ آئیں گے. سائنسدانوں کے مطابق اس وقت سی- لیول میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا. اس وقت بہت زیادہ خوبصورت ممالک بھی پانی کے اندر ڈوب جائیں گے. اس وقت انسان کی عمر بھی بہت زیادہ ہو جائے گی. ہر انسان کی عمر سو سال ہوگی. اس چیز کی بہت بڑی وجہ ہے میڈیکل سائینس. اس کی مدد سے ہم کسی بھی بیماری کا حل بہت ہی جلدی تلاش کرلیتے ہیں اور مستقبل کے اندر صرف فیکٹریوں اور ملز وغیرہ میں ہی روبوٹس کام نہیں کریں گے بلکہ روبوٹس آپ کے جسم کے اندر بھی کام کریں گے. آپ کے جسم کے اندر ہزاروں چھوٹے چھوٹے روبوٹس داخل کر دیے جاۓ گے جو آپ کے جسم میں موجود ہر قسم کی بیماری کو ختم کر دیں گے. اس وقت آپ کو کوئی بھی بندہ کینسر کی وجہ سے مرتا ہوا نظر نہیں آئے گا. 

مستقبل کے ہوائی جہاز آج کے ہوائی جہازوں سے بہت زیادہ آرام دہ  پرسکون اورخوبصورت ہوں گے. مستقبل کی Technologyبہت زیادہ ترقی کرے گی. اڑنے والی گاڑیاں بہت زیادہ عام ہوجائیں گی. اس وقت ایکسیڈنٹ نیچے روڈ پر نہیں بلکہ آسمانوں میں ہوا کریں گے.  اس وقت کی آبادی 960 کروڑ سے بھی زیادہ ہوجائے گی. جس کی وجہ سے رہائش اور خوراک کے مسائل بہت زیادہ ہوجائیں گے. ابھی تک آپ کو جو کچھ بھی بتایا ہے یہ سارا کچھ سائنسدانوں کی ریسرچ کے مطابق ہی ہے. سائنسدانوں کے مطابق ہمارا مستقبل ایسا ہو سکتا ہے. لیکن ان کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں بھی ہوسکتا. سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ بالکل سو فیصد درست نہیں ہے. یہ بھی ہو سکتا ہے کہ دنیا اس سے پہلے ہی تباہ ہوجائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اس وقت Technologyکا کوئی نام و نشان ہی نا رہے بلکہ Technology بالکل ختم ہو جائے. لیکن جس طرح سے آج زندگی چل رہی ہے اگر یہی حساب چلتا رہا تو 2070 میں سب کچھ اسی طرح سے ہوگا.  

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *